ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / فلسطینی اتھارٹی کی پولیس کا کریک ڈاؤن، حماس رہ نما سمیت 4شہری گرفتار

فلسطینی اتھارٹی کی پولیس کا کریک ڈاؤن، حماس رہ نما سمیت 4شہری گرفتار

Thu, 28 Jul 2016 18:15:54    S.O. News Service

مقبوضہ مغربی کنارا28جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت پولیس نے گذشتہ روز مقبوضی مغربی کنارے میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے خلاف پکڑدھکڑکی کارروائیوں کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے مرکزی رہ نما سمیت چار سیاسی کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔عباس ملیشیا کی جانب سے تازہ گرفتاریاں ایک ایسے وقت میں کی گئی ہیں جب دوسری جانب پہلے ہی فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں سیکڑوں کارکنوں کو بغیر کسی ثبوت کے ڈالا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں سالم کے مقام پر ایک کارروائی کے دوران سابق اسیر امین اشیہ کو حراست میں لے لیا۔اس کے علاوہ بیتا قصبے میں تلاشی کی کارروائیوں کے عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے شیخ عوض اللہ اشتیہ کو حکام کے حوالے کرنے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر شیخ عوض اللہ کو حوالے نہ کیا گیا تو ان کے تمام دوسرے بھائیوں کوگرفتارکرلیا جائے گا۔ادھر طوباس میں عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے حماس رہ نما علی خریوش کو حراست میں لینے کے بعد جیل منتقل کر دیا۔ اس کے علاوہ عباس ملیشیا نے سابق اسیر جواد شلبی کو گرفتار کر لیا جن کہ تین ماہ سے قید سامر سعد پر سختیاں بڑھا دی گئی ہیں۔ الخلیل شہر میں عباس ملیشیا کے اہلکاروں کی چھاپہ مارکارروائی کے دوران الشیخ مفید عمایرہ کو حراست میں لیا گیا۔


Share: